ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری حویلیاں پولیس کی بڑی کامیابی لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو سے زائد چرس برآمد خاتون منشیات فروش گرفتارضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مرو

ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری حویلیاں پولیس کی بڑی کامیابی لاکھوں روپے مالیت کی 4کلو سے زائد چرس برآمد خاتون منشیات فروش گرفتارضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گزشتہ روز سے خصوصی مہم کا آغاذ کیا گیا اس سلسلے میں حویلیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان کی خصوصی نگرانی میں ایس ایچ او حویلیاں سردار محمد رفیق نے تھانہ حویلیاں کی حدود چونگی نمبر 4کے قریب گشت کے دوران سوزوکی نمبر RIR.783 کو روکا گیا جس میں ڈرائیور کامران شاہ ولد غلام مرتضی شاہ سکنہ بانڈی عطائی خان اور کلثوم بی بی دختر جاوید قوم پٹھان سکنہ شیر گڑھ نوشہرہ سوار تھے اس دوران بزریعہ لیڈی پولیس سوزوکی میں سوار کلثوم بی بی کی تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے 4115گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمہ اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ علت 325مورخہ29مارچ 2019 جرم 9C,CNSA تھانہ حویلیاں درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments
Loading...