ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مسیحی برادری کے لیےتقریب گرانٹ تقسیم کا انعقاد

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام ضلع کونسل ہال میں صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری کی خصوصی کاوش پر مسیحی برادری کی کافی عرصہ سے رکی ہوئی کرسمس گرانٹ کے اجرا سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں مستحق مسیحیوں میں چیک تقسیم کیے گئے پروگرام سے خطاب کرتی ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا بڑا اہم کردار ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومت پاکستان اپنا فرض سمجھتی ہے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اظہر عباس گیلانی,رانا اعجاز سمیت شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے مسیحی اورصحافیوں نے شرکت کی

Comments
Loading...