ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ نے مہمان سکھ یاتریوں کا استقبال کیا

شیخوپورہ (نمایندہ باغی ٹی وی) سید طارق محمود بخاری,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور عمران کشور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ نے بیساکھی تہوار میں شرکت کے لئے پاکستان آئے ہوئے1600سو سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کا سچاسودا گردوارہ آنے پر ان کا استقبال کیا,سکھ یاتریوں نے گردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں ،سکھ یاتریوں نے گورودارہ میں متھا ٹیکی ،اکھنڈ پاٹ اور ارداس سمیت اپنی دیگر مذہبی رسومات ادا کیں ،متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کا وہژن امن ,محبت اور بھائی چارہ ہے اور اس کے فروغ کے لیے ہم آج یہاں گردوارہ سچا سودا میں اکٹھے ہوئے ہیں ,انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جب سکھ یاتری پاکستان سے ہندوستان جائیں تو یہ پاکستان سے امن کا پیغام لیکر واپس جائیں ,سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاترا کے بعد شام واپس گوردوارہ جنم استھان چلے گئے 18 اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے ان کی واپسی شروع ہو جائیگی ،سکھ یاتریوں کی سچاسودا آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ،گوردوارہ کو جانے والے تمام راستوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے ،صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے بہترین انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے شبیر حسین بٹ,اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینشن کو شاباش دی اس موقع پر فضائل مدثر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ ,اسحاق ڈوگر سی او ضلع کونسل,جاوید چوہان سمیت حساس ادروں کے سربراہان بھی موجود تھے .سکھ یاتریوں نے دورہ پاکستان کے دوران بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے

Comments
Loading...