صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا فرقان شہید ہائی سکول کا دورہ

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
صوبائی وزیر میاں خالد محمود کا گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز کا سرپرائز وزٹ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے سکول کی صفائی ستھرائی بچوں کی حاضری اور لیب کا بغور معائنہ کیا اور مختلف کلاس روم میں بچوں سے بات کرتے ہوئے ان کو پڑھائی پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ تعلیم ہی معاشرے میں کامیابی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہے دل لگا کر پڑھیں تاکہ ایک بہترین شہری بن سکے اس موقع پر ان کے ہمراہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ملک شاد احمد شاد, میاں تیمور خالد ,ڈاکٹر خالد محمود و دیگر موجود تھے

Comments
Loading...