صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود
نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا اور اس سلسلہ میں وہ مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے
صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
آندھی طوفان ژالہ باری اور برفباری کی وجہ سے ملتان, خانیوال ,گوجرانوالہ, شیخوپورہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے
جبکہ لاہور اور اس کے گردونواح میں گندم کی فصل کو کم نقصان ہوا ہے
مگر اگر ژالہ باری یا شدید بارشیں مزید ہوئی تو نقصان پڑھنے کا اندیشہ رہے گا
چونکہ یہ قدرتی آفات ہیں ان کو ر وکا نہیں جا سکتا البتہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جانی نقصان سے ضرور بچا جا سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر پورے پنجاب میں ابھی تک 20 ہلاک اور 121 زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں صوبائی وزیر نے ان حالات کے پیش نظر فوری طور پر 17 ریلیف کیمپ قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے اس کے علاوہ فوت شدگان اور زخمیوں کو فوری ریلیف اور مالی امداد کے احکامات جاری کیے

Comments
Loading...