شیخوپورہ کی مقامی فیکٹری ورکرز کے لیے سپورٹس گالا کا اہتمام

شیخوپورہ: ( نمایندہ باغی ٹی وی)

مقامی فیکٹری کے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کے لیے سپورٹس گالاکا انعقاد کیاگیا ،آٹھ روز تک جا ری رہنے والے سپورٹس گالا میں رسہ کشی، والی بال،فٹ بال ، کرکٹ،مقابلے کرائے گئے ،سپورٹس گالا میں فیکٹری مزدوروں کے بچوں اور خواتین کے لیے مختلف کھیلیں شامل تھی جس میں انہوں نے بھرپور شرکت کی،سپورٹس گالا کے آخری روز مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلے ہوئے ، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشیخوپورہ عمران کشور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، آٹھ روزہ سپورٹس گالا میں فیکٹری ورکرز اور ان کے اہل خانہ نے بھرپور شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر انجوائے کرتے رہے ، ورکرز نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر فیکٹری مالکان کا شکریہ ادا کیا

Comments
Loading...