سی ٹی ڈی پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔جیسا کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ محرم الحرام کے جلوسوں کی ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیلئے موبائل فون سروس معطل کیا گیا جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی تھی۔۔۔

لاہور کے شہر میں محرم الحرام میں دہشت گردی کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا۔۔لاہور پولیس نے نومحرم الحرام کے جلوسوں کاسکیورٹی پلان جاری کردیا تھا۔۔ سکیورٹی پلان کے مطابق دوایس پیز، آٹھ ڈی ایس پیز، انیس ایس ایچ اوز اور دوہزارسے زائدپولیس اہلکارڈیوٹی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔۔

سی ٹی ڈی نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔

پکڑے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق لشکر جھنگوی سے بتایا جا رہا ہے۔۔

دہشت گردوں میں عبدالحمید اور عابد رحمان شامل ہیں. جن کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اسلحہ اور خود کش جیکٹ برآمد دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔۔۔

Comments
Loading...