سیالکوٹ :ذہنی طور پر معذور شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ذہنی طور پر معذور شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کی حدود میں واقعہ مظفر پور پھاٹک کے نزدیک 30 سالہ ذہنی معذور شبیر ریلوے لائن کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments
Loading...