سچن کا بیٹا ارجن فاسٹ بولر کے طور پر انڈین انڈر 19 میں منتخب

نڈیا کے لیجنڈری کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر کو انڈیا کی انڈر-19 ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔

انڈیا کی یہ نوجوان ٹیم جولائی میں سری لنکا میں پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے علاوہ دو چار روزہ میچ بھی کھیلے گی۔

سچن کو انڈیا میں کرکٹ کا خدا مانا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا انتخاب اس کے کرکٹ کریئر میں سنگِ میل ہے۔

میڈیا کی سخت نکتہ چینی کے باوجود ماہرین نے ارجن تنڈولکر کی صلاحت کی تعریف کی ہے۔

رواں سال جنوری میں بی بی سی سپورٹس کے ساتھ ایک انٹرویو میں جونیئر تنڈولکر نے کہا کہ ان کا خواب انڈیا کی جانب سے کھیلنا ہے۔

انھوں نے کہا ’میں سخت محنت کر رہا ہوں۔ اور یہ میرا سب سے بڑا خواب ہے۔‘

اپنے لیجنڈری والد سے قامت میں لمبے اور پتلے تنڈولکر سے جب پوچھا گیا کہ ان کے والد کے نام کا ان پر کوئی دباؤ ہے تو انھوں نے کہا کہ ‘میں دباؤ نہیں لیتا۔’

Source BBC
Comments
Loading...