سعودی محکمہ ٹریفک کا فیصلہ ، گاڑی اسٹارٹ چھوڑ کر جانے پر 150ریال تک جرمانہ ہو گا

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 27 نومبر ، 19 ربیع الاول 1440 ھ کے بعد ٹریفک قانونین میں کی گئی ترامیم کے بعد خلاف ورزیوں پر مقرر کردہ جرمانے فوری نافذ العمل ہوں گے۔۔۔۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ 8 صفحات پر مشتمل اعلامیہ میں پہلا چارٹ 100 تا 150 ریال جرمانوں والی 7 خلا ف ورزیوں کا ہے۔ نئے ٹریفک قوانین کے مطابق ایسے بازاروں میں گاڑی چلانا جہاں اس کی اجازت نہ ہو۔۔۔

گاڑی اسٹارٹ چھوڑ کر چلے جانا، انشورنس نہ کرانا، پیدل چلنے والوں کا غیر مختص مقامات سے سڑک عبور کرنا اور ان کا سگنلز کی پابندی نہ کرنا، گاڑی پارکنگ کیلئے غیر مختص جگہ کھڑی کرنا خلاف ورزیاں شمار ہو نے اور ان پر جرمانا کیا جائے گا۔۔!!

Comments
Loading...