سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی ٹرانسپورٹ میں 105ریال کا اضافہ کردیا

#/h#
فیصل آباد(آن لائن ) سعودی حکومت نے یکم ربیع الاول سے عمرہ زائرین کی ٹرانسپورٹ میں 105ریال کا مزیداضافہ کردیا ہے جبکہ دوسری بار عمرہ کرنے پر 2000ریال فیس اب بھی برقرار ہے جس کے خاتمے کا اعلان حکومتی وزراء نے سرکاری سطح پر پریس کانفرنس میں کیا تھا، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین و خدام الحرمین انٹر نیشنل کے چیف ایگزیکٹو حافظ شفیق کاشف نے آن لائن کو بتایا کہ موجودہ پاکستان حکومت نے عمرہ فیس پر زائرین کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی ہے پاکستانی تارکینِ وطن جو سعودی عرب میں مقیم ہیں ان کی اقامہ فیس میں کمی جو پہلے سے طے تھی اس کو عمرہ کا نام دے کرحکومتی وزراء کریڈٹ لیتے رہے اور وزیراعظم عمران خان تو اس قدر لا علم تھے کہ اس کو بھی اپنے ٹوئٹر میں عمرہ فیس کا نام دے کر قوم کو مبارکباد دی جبکہ اس کی حقیقت یہ ہے کہ عمرہ زائرین 2000ریال فیس ادا کرکے عمرہ پر جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کے مطابق عمرہ فیس کے خاتمے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے-
#/s#
*****

Comments
Loading...