ساہیوال میں ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح

میلے کا آغاز گھڑ ڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلوں سے ہوا

صوبائی وزیر زراعت ملک نعما ن احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجا ب کی دھرتی ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے دنیا میں نمایاں مقام کی حامل ہے جہاں ہزاروں سال پہلے ہڑپہ تہذیب نے دنیا کو رہن ،سہن اور سماجی روابط کی تعلیم دی-موسم بہار میں میلے ٹھیلوں کا انعقاد پنجاب کی صدیوں پرانی روایت ہے جسے زندہ رکھنے کے لئے ہارس اینڈ کیٹل شو اہم کردار ادا کرتے ہیں –
باغی ٹی وی کے نمائندہ کے مطابق انہوں نے یہ بات سالانہ ہارس اینڈ کیٹل شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جو تین روز جاری رہے گا -میلے میں کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ،آرپی او شارق کمال صدیقی ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،ڈی پی او کپیٹن (ر) محمد علی ضیاءاور چیئر مین ضلع کونسل چوہدری زاہد اقبال نے بھی شرکت کی –

میلے کا آغاز گھڑ ڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلوں سے ہوا جس میں پنجا ب بھر سے معروف نیزہ بازی کے کلبوںنے شرکت کی جسے سینکڑوں شائقین سے دلچسپی سے دیکھا -اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے تھے جس میں جانوروں کی دیکھ بھال او ران سے زیادہ منافع لینے کے لئے عوام کو رہنمائی فراہمی کی جا رہی تھی -صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے میلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام نے اجتماعی جدوجہد اور بے پناہ قربانیوں سے دہشت گردی کو شکست دے کر اپنے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے اور میلوں کی بحالی پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے -انہو ںنے لائیوسٹاک ،پولیس اور دوسرے سرکاری اداروں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی معلومات اور رہنمائی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ایسے میلوں کے انعقاد سے تفریح کے ساتھ ساتھ عوام کو مختلف شعبوں میں ترقی کے لئے رہنمائی بھی ملے گی -تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے اعلی کارکردگی دکھانے والے ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے –

Comments
Loading...