سانحہ ماڈل ٹاؤن، شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف ایک اور درخواست دائر

لاہور ( صیاب محمود) جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر کے بیان حلفی کی نقول حاصل کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت. عدالت نے ہوم سیکرٹری اور رجسٹرار ٹربیونل مسعود صادق کو 31 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا. جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی آج درخواست پر سماعت کیڈائریکٹر منہاج القرآن جواد حامد اور دیگر نے ایڈووکیٹ اظیر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی

سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں وزیراعلی پنجاب وزیر قانون اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم نہیں کی جارہی، درخواست گزارپنجاب حکومت کو بیان حلفی کی نقول کے لیے متعدد خط لکھے گئے، درخواست گزار

  1. چیف سیکرٹری پنجاب بے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی جوڈیشل انکوائری میں بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے،

عدالت سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوائری رپورٹ میں شہباز شریف رانا ثناءاللہ اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے، استدعا

Comments
Loading...