رافیل نڈال 11 ویں بار فرینچ اوپن کے فاتح

سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے اتوار کو پیرس میں سرخ مٹی کے کورٹ پر آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو شکست دے کر 11 ویں بار فرینچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

32 سالہ نڈال نے فائنل میں اپنے حریف تھیئم کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 6-3 6-2 کے فرق سے زیر کیا۔

نڈال مارگریٹ کورٹ کے بعد ٹینس کی تاریخ کے دوسرے ایسے کھلاڑی ہیں جنھوں نے 11ویں بار فرینج اوپن جیتا ہے۔

اس سے قبل مارگریٹ کورٹ نے سنہ 1960 سے 1973 کے دوران 11 بار آسٹریلیا اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا

Source BBC
Comments
Loading...