دنیا بھر میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش، برطانیہ، یورپ، امریکا میں یوم عاشور پر غم حسین میں نوحہ خوانی، جلوس و مجالس

برطانیہ سمیت یورپ اور امریکا میں یوم عاشور پر شبیہ علم و تابوت اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوا،ایران میں بھی یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے..

ایران، عراق، شام، افغانستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہورہے ہیں جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔۔

دنیا کا گوشہ گوشہ لبیک یاحسین کی صداؤں سے گونج اٹھا۔ایران ، عراق ، شام ، افغانستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں محرم الحرام کے جلوس نکالے گئے جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا…

عراق کے شہر کربلا میں لاکھوں زائرین محرم الحرام کے جلوس میں شریک ہوئے جس میں شہدا کی یاد میں عزا داری اور نوحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے..

مقبوضہ کشمیر میں نو محرم الحرام کے جلوس روکنے کیلئے بھارتی فوج نے وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا تھا۔ انتہا پسند قابض فوج نے جلوس کے شرکاء پر آنسوگیس کے شیل پھینکے، لاٹھیاں برسائیں ۔ وادی میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران درجنوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیاگیا..

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں عاشورہ کامرکزی جلوس برآمد کیاگیا، شرکاء امام حسین ؓکی شہادت اور اہل بیت پر ڈھائے گئے مظالم کے غم میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے، شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنےکےلیے برمنگھم کی مساجد میں بھی تقاریب منعقد کی گئیں..

بریڈفورڈ میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، امام حسینؓ کی شہادت کے غم میں برآمد مرکزی جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی..

مشرقی لندن میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس علاقہ فارسٹ گیٹ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی..

شہادت امام حسین ؓ کے غم میں اسکاٹ لینڈ میں بھی عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمد کیا گیا..

نبی ﷺکے نواسےؓ کی شہادت کے غم میں مجالس کا سلسلہ یورپ بھر میں بھی جاری ہے، جس میں امام عالی مقامؓ اور ان کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کا ذکر کیا جا رہا ہے…

Comments
Loading...