دنیا ایک بار پھر مالیاتی بحران کی طرف جا رہی ہے, گورڈن براﺅن

برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براﺅن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ایک بار پھر مالیاتی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔۔۔

گورڈن براؤن کا ایسا کہنا اس لئے تھا کیونکہ حکومتیں 10سال قبل پیدا ہونے والے مالیاتی بحران کی وجوہ کے خاتمے میں ناکام ہو چکی ہیں۔۔۔

انہوں نے گارجین کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت دنیا کسی قائد کے بغیر ہے اور حالت غیر یقینی ہے۔۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔ براﺅن نے کہا کہ عالمی معیشت قبل از وقت وارننگ نظام دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور اسکی نگرانی کا طریقہ کار بھی موجود نہیں۔ اب تک ہم معمولی مسائل سے نمٹے ہیں لیکن بڑے مسائل نہیں نمٹائے۔ اگر بحران پیدا ہوا تو دنیا میں 2008 میں جس قسم کا اتحاد پیدا ہوا تھا وہ نہیں پیدا ہو سکے گا۔۔۔

Comments
Loading...