خانیوال میں کسان رل گئے،بڑے پیمانے پر فصلوں کی تباہی ہوئی

گندم،چاول اور مکئی کی فصل تباہ ہوگئی

خانیوال میں باغی ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی بارش اور زالہ باری سے فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں۔گندم،چاول اور مکئی کی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے،زیادہ نقصان زالہ باری اور طوفانی آندھی کی وجہ سے ہوا۔خانیوال اور مضافات کے سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل فصلیں ملیا میٹ ہوگئیں۔جبکہ شہر میں بھی بہت زیادہ نقصان ہوئے،بجلی کے مین پول اور سائن بورڈ گرنے کی وجہ سے لوگوں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور اب تک چار شہری جاں بحق ہوچکے جبکہ تیرہ افراد زخمی ہیں جن میں دس سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

Comments
Loading...