خانیوال جشن بہاراں کا اختتام،شہریوں نے جشن بہاراں جوش و خروش سے منایا

/خانیوال میں جشن بہاراں کا آخری روز منایا گیا،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جشن بہاراں میں ریسکیو اور دیگر ادارون کی طرف سے رنگارنگ پھول بھی سجائے گئے،جشن بہاراں میں تقریبا تین سو اقسام کے پھول سجائے گئے تھے جبکہ اختتامی تقریب میں میوزیکل شو بھی ہوا جس میں فنکاروں کے ساتھ ساتھ ننھے بچوں نے بھی اپنی کارکردگی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔جشن بہاراں میں کھانے کے مختلف سٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں سے شہری مختلف کھانوں کے لطف اٹھاتے رہے۔اختتامی تقریب دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے جشن بہاراں میں شرکت کی۔

Comments
Loading...