خانقاہ ڈوگراں میں ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار کار الٹ گئی-

شیخوپورہ (نمایندہ باغی ٹی وی) خانقاہ ڈوگراں موٹروے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سے 5 کلومیٹر لاہور کی طرف جاتے ہوئے تیز رفتار کار اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی-
حادثے میں 1 خاتون ہلاک سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 خانقاہ ڈوگراں نے 3 بچوں اور 1 زخمی خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کو FWO کے حوالے کر دیا-
اطلاع کے مطابق تیز رفتار کار لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج سے 5 کلومیٹر لاہور کی طرف اچانک ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی- جس سے کار میں سوار 1 خاتون رسولاں بی بی زوجہ محمد نزیر موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ زخمیوں میں شکیلہ زوجہ محمد اقبال 40 سال، نور فاطمہ دختر محمد اقبال 4 سال، ولید ولد محمد اقبال 11 سال، منیب ولد محمد اقبال 6 سال شامل ہیں- زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے فورا” ہسپتال منتقل کر دیا- کار میں سوار ایک ہی خاندان کےتمام افراد کا تعلق لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن سے ہے-

Comments
Loading...