حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی معیار پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چوہدری ظہیر الدین

فیصل آباد: صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی معیار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس سلسلے میں انتظامی وتدریسی سہولتوں کو جدید تقاضوں سے ہمکنار کیا جارہا ہے تاکہ صحیح خطوط پر طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بنیادی سطح پر مطلوبہ وسائل کی کمی نہ رہے۔انہوں نے یہ بات جڑانوالہ میں سنٹر آف اےکسلینس (گورنمنٹ بوائز ہائر سےکنڈری سکول) کے دورہ کے دوران طلباءکی کلاسز ودیگر سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر (جڑانوالہ) شاہد ندیم رانا اورپرنسپل کرنل اسلم جاوید کے علاوہ چوہدری عمران یوسف ودیگر عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار صوبہ میں سکولوں کی حالت سدھارے اور وسیع وجدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے متعدد انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔اس ضمن میں صوبائی وزرا کی طرف سے سکولوں کا اچانک معائنہ بھی کیا جارہا ہے تاکہ انتظامی تعلیمی کارکردگی چکے کرنے کے ساتھ ساتھ درکار وسائل کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جاسکیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ قوم کے نونہالوں کو تعلیم یافتہ بنا کر ہی ترقی کے میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور قوم کے ہر بچے کو سکول میں لایا جارہا ہے۔انہوں نے طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ حصول علم پر گہری وجہ دیں اور زیادہ سے زیادہ محنت کے جدید علوم پر عبور حاصل کریں تاکہ وہ اپنی زندگیوں کو سنوارنے کے ساتھ قومی ترقی مےں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے ٹیچرز سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو طلباءکی تعلیم وتربیت اور کردارسازی کے لئے بروئے کار لائیں جس سے ان کا اور ادارے کانام روشن ہوگا۔صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران سنٹر آف ایکسیلنس میں کلاسز کے علاوہ لیبارٹری،پلے گراﺅنڈز ودیگر حصوں کے معائنہ کے علاوہ صفائی ستھرائی اور ٹائلٹس بلاکس کو بھی چیک کیا۔انہوں نے بہترین تدریسی ماحول پر انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ پرنسپل کرنل اسلم جاوید نے صوبائی وزیر کو ادارہ کی تعلیم کارکردگی اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments
Loading...