حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اکتوبر کے ماہ تک مہنگی کرنے کا فیصلہ سنا دیا

اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔۔۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔۔

بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی اور مختلف امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں پیٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات دیں کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔۔۔

اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔

اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی 3، 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔۔۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرے گی۔۔

Comments
Loading...