حکومت اور معاشرہ ملکر خانہ بدوش گھرانوں کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے اقدامات کریں، صدر روز ویلفیئر آرگنائزیشن

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی سیالکوٹ ) انسانی حقوق کی تنظیم روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر محمد اشفاق نذر نے کہا ہے کہ حکومت اور معاشرہ ملکر خانہ بدوش گھرانوں کے بچوں کو تعلیمدینے کیلئے اقدامات کریں کیونکہ خانہ بدوشوں کی بڑھتی ہوئی تعداد لمحہ فکریہ ہے پاکستان اور قوم کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکائوٹ جہالت ہے جس کے خاتمہ کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کی اشد ضرورت ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانہ بدوش گھرانوں میں والدین اور بچوں کو تعلیم کی اہمیت بار ے آگاہی دینے کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئےتعلیم کے فروغ اور جہالت کے خاتمہ کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments
Loading...