حافظ آباد/سکھیکی منڈی میں چار سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا شرمناک واقعہ،

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد/سکھیکی منڈی میں چار سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا گیا مقدمہ درج. پولیس باثرافراد کے دباؤپر ملزم کو گرفتار کرنے گریزاں۔ تفصیلات کے مطابق سکھیکی میں چار سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا گیا مقدمہ درج۔ پولیس باثرافراد کے دباؤپر ملزم کو گرفتار کرنے سے گریزاں۔ زرائع کے مطابق زیادتی کرنے والانوجوان ملزم ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتا ہے با اثر افراد اس معاملے میں پولیس اور مدعی پر دباؤ بڑھا رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ کاروائی سے بچا جا سکے زیادتی کے شکار ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ ملزم سرعام آزادی سے علاقے میں دندنا رہا ہے بچے کے والد نے ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کی فوری گرفتاری عمل لائی جائے تاکہ ہمیں انصاف مل سکے

Comments
Loading...