حافظ آباد اہل علاقہ مسلسل پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار،

حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)علی پور روڈ کوٹ حشمت والا گلہ جوکہ عرصہ دراز سے اہل علاقہ کے لیے دردسر بنا ہوا ہے اہل علاقہ مسلسل پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے شدید اذیت کا شکار ہیں مقامی عوامی نمائندوں نے وعدے تو بہت کیے لیکن اہل علاقہ کی شنوائی نہ ہو سکی ن لیگ اپنے دور حکومت میں صرف وعدے وعید سے کام لیتی رہی لوگوں کی توقع تھی کہ تحریک انصاف والے تبدیلی کے نعرے سے آئے ہیں وہ ان کو اس عذاب سے چھٹکارا دلائیں گے لیکن لوگوں کی تحریک انصاف سے بھی لگائی امیدیں اب دم توڑ رہی ہیں اہل علاقہ احتجاج کر کر کے بھی تھک چکے ہیں لیکن نہ تو بلدیہ حافظ آباد کو ہوش آیا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کو. لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم متعدد بار ضلعی انتظامیہ. بلدیہ حافظ آباد کو درخواستیں دے چکے ہیں ایسا لگتا ہماری درخواستیں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے اس گندے پانی کیوجہ سے ہم لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گیے ہیں مسجد تک نہیں جاسکتے نہ تو ضلعی انتظامیہ نوٹس لیتی اور نہ بلدیہ حافظ آباد آخر ہمیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے کیوں خاموش ہیں سب ادارے کیا یہی تبدیلی ہے لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ خدارا اہل علاقہ کو روڈ پر کھڑے گندے پانی (گندے جوہڑ) سے چھٹکارا دلایا جائے..

Comments
Loading...