جنوبی کوریا کی آئندہ سال اقتصادی شرح نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان

سیؤل ۔ 26 نومبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی آئندہ سال اقتصادی شرح نمو کم ہوکر 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ برآمدات میں سستی اور مقامی طلب میں کمی ہے۔کورین انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ ٹریڈ (کے آئی ای ٹی) کی جانب سے پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق ملکی برآمدات میں سست رفتاری اور اندرون ملک مصنوعات کی طلب میں کمی کے باعث ملکی اقتصادی شرح نمو کم ہوکر 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ادارے نے رواں سال کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو بھی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جون میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال مجموعی قومی پیداوار کی شرح بھی کم رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ عالمی تجارتی کشیدگی اور بڑی معیشتوں میں مالیاتی مشکلات ہیں۔
irf/hma/mmq 1411

Comments
Loading...