جنوبی کوریا میں سگریٹ کی فروخت میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 1.9 فیصد کمی

سیؤل ۔ 26 نومبر (اے پی پی) جنوبی کوریا میں سگریٹ کی فروخت میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 1.9 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ حکومت کی انسداد سگریٹ نوشی مہم اور سگریٹ کے نرخوں میں اضافہ ہے۔وزارت خزانہ کی پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر کے دوران 20 سگریٹ والی 2.9 ارب ڈبیاں فروخت ہوئیں جبکہ 2017 ء کے اسی عرصے میں 2.95 ارب ڈبیاں فروخت ہوئی تھیں۔تاہم حکومت نے رواں سال اکتوبر تک سگریٹ ساز کمپنیوں سے 9.7 ٹریلین وان کے ٹیکس وصول کیے جو 2017 ء میں اس شعبے سے وصول کردہ ٹیکسوں (9.5 ٹریلین وان ) سے 2.6 فیصد زیادہ ہیں۔یاد رہے کہکورین حکومت نے انسداد سگریٹ نوشی اقدامات کے تحت جنوری 2015 ء میں سگریٹ کی ڈبی کی قیمت 2500 وان (2.25 ڈالر) سے 80 فیصد بڑھا کر 4500 وان کردی تھی۔اس کے بعد 2016 ء میں سگریٹ ساز کمپنیوں کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ سگریٹ پیک کے دونوں جانب اینٹی سموکنگ وارننگ تحریر کریں۔
irf/hma/mmq 1411

Comments
Loading...