تین ماہ قبل شادی کرنے والے جوان کی خود کشی،مزدور نے بھی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد خود کشی کر لی

تترال کے خود کشی کرنے والے نوجوان نے واردات سے قبل ویڈیو بیان جاری کیا کہ زندگی سے تنگ ہوں

چکوال کے علاقے رتوچھہ اور تترال میں دو مختلف واقعات میں دو نوجوانوں نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،تترال کے خود کشی کرنے والے نوجوان نے واردات سے قبل ویڈیو بیان جاری کیا کہ میں زندگی سے تنگ آ کر خود کشی کر رہاہوں،تترال میں سبزی کا کام کرنے والے نوجوان شعیب نے اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گولی مارنے سے قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا کہ میں اپنی مرضی سے خود کشی کر رہا ہوں کیونکہ میں اپنی زندگی سے بہت تنگ ہوں اور زندہ نہیں رہنا چاہتا، لہذا میرے مرنے کے بعد کسی کو مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے اور بعد ازاں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔نوجوان شعیب کی تین ماہ قبل شادی سرانجام پائی تھی،
دوسرے واقعہ میں رتوچھہ میں ریحان محفوظ نامی مزدور نے اپنی بیوی سے تلخ کلامی کے بعد گلے میں رسی کا پھندہ ڈال کر درخت سے جھول کر خود کشی کر لی۔ دونوںلاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

Comments
Loading...