تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،

تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کی حدود میں آدمکے کے قریب سرفراز موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے پیٹرانجن رکشہ نے سرفراز کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سرفراز کو کافی گہری چوٹیں آئیں، سرفراز کو مقامی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments
Loading...