تھانہ سٹی پولیس نے نعیم خان قتل کیس میں ملوث ملزمان کو 48گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا ہے

ایبٹ آباد : تھانہ سٹی پولیس نے نعیم خان قتل کیس میں ملوث ملزمان کو 48گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے 27 مارچ کو نعیم خان کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش کو پھینک دیا تھا موقتول کے بھائی شکیل احمد سکنہ محلہ موتیاں نے تھانہ سٹی ہری پور کو اطلاع دی کہ اس کے بھائی حقیقی نعیم خان کی قتل شدہ نعش اس کے ڈھیرے واقع سبزی منڈی میں خون میں لت پت پڑی ہے۔ جسکو نامعلوم ملزمان قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ علت355مورخہ27.03.2019جرم302PPCتھانہ سٹی میں درج رجسٹر ہوا۔ ڈی پی او ہری پور ڈاکٹر زاہد اللہ (PSP) نے مقدمہ کو کامیاب بنانے کیلئے سپیشل ٹیم زیر قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد صابر خان تشکیل دی ۔جس میں صدیق شاہSHOسٹی ،OIIاقبال حسین اور دیگر افسران پولیس شامل تھے ۔ جنہوں نے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان سہراب علی ولد محمد جمیل سکنہ محلہ کنڈ ہری پور اور شیراز عرف سنی ولد شکیل احمد سکنہ محلہ موتیاں جو کہ مقتول کے بھانجا اور بھتیجا ہیں کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان تنازعہ جائیداد چل رہا تھا۔ جس بناء پرنعیم خان کو قتل گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

Comments
Loading...