تلہ گنگ کے علاقے میں کرکٹ پر تصادم،فائرنگ سے نوجواں جاں بحق

تھا نہ صدر کی حدود تھوہا محرم خان میں کرکٹ میچ دوران تین دوستوں میں تلخ کلامی ہوئی

تلہ گنگ کے نواحی علاقے تھوہا محرم خان میں بیس سالہ نو جوان محسن شہزاد ولد ریاض احمد کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کرکٹ میچ کے دوران دوستوں میں معمولی تلخ کلامی سے نوجوان کی جان لے گئی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھا نہ صدر کی حدود تھوہا محرم خان میں کرکٹ میچ دوران تین دوستوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر غلام علی اور احمد نواز ساکنائے ڈھوک سر داخلی تھو ہا محرم خان نے طیش میں آ کر اندھادھندفائر نگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 20سالہ نوجوان محسن شہزادشدید زخمی ہو گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے خالق حقیقی سے جا ملا ۔

Comments
Loading...