بھتہ نہ دینے پر میونسپل کارپویشن ملتان کے اہلکار تاجروں پر ٹوٹ پڑے

ملتان کے علاقہ سمیجہ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور تاجروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعدمیونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کاعامر اور عمران نامی تاجروں پر بدترین تشدد۔میو نسپل کارپوریشن ملتان کے اہلکاروں کے بدترین تشدد کے باعث تاجر بے ہوش ہوگئے۔میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔مقامی تاجروں کے مطابق منتھلی دینےسے انکار پر عامر اور عمران نامی تاجروں کو میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تاجر رہنماوں خواجہ سلیمان صدیقی،عارف فصیح اللہ اورملک منیر حسین ہانس ودیگر نے میونسپل کارپویشن کے عملہ کی طرف سے تاجروں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے واقعہ کا نوٹس لینے اور متعلقہ اہلکاروں کی معطلی کا مطالبہ کردیا۔تاجروں کا کہنا تھاکہ متعلقہ اہلکاروں کے خلاف اگر کاروائی نہ کی گئی تو تاجر برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔

Comments
Loading...