بھارت کی ایک خاتون کے پیٹ سے لوہے اور اسٹیل کی مختلف اشیاء نکلی

 

 

بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیزطور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیا بر آمد ہو ئی ہیں۔۔۔

 

 

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کی رہائشی 40 سالہ ذہنی مرض میں مبتلا تھی۔۔۔

سنگیتا نامی خاتون کو پیٹ کی شدید شکایت پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔۔۔

 

خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ :

“جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پتھر کی طرح سخت ہو رہا تھا۔ ”

“ایکسرے کرنے پر ان کے پیٹ میں ایک بڑا گچھا نظر آیا جبکہ پھیپڑوں کے آس پاس سیفٹی پن نظر آئی۔”

باغی ٹی وی کے مطابق مزید انہوں نے کہا کہ:

“ایک پن کی وجہ سے ان کے پیٹ کی اندرونی جلد میں سوراخ ہونے کا انکشاف ہو اتو فوری طور پر ان کا آپریشن کیا گیا۔”

جب ان کا پیٹ چیرا گیا تو ایک کے بعد ایک لوہے اور اسٹیل کی اشیائ ہاتھ آنے لگیں جن میں تیز دھار کی اشیائ ،زیورات سمیت دیگر دیڑھ کلو کا سامان بر آمد ہو اہے۔۔۔

اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ:

” ذہنی مریضوں میںایک ایسی حالت پائی جاتی ہے جس میں وہ تیز دھار والی اور نا قابل ہضم

یزیں کھانے لگتے ہیں۔ء”

سنگیتا کا علاج کرنے والے نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ:

” ہم نے خاتون کے بھائی سے بات کی ہے ، انہوں نے ان کو گھر لانے سے انکار کر دیا ، ان کا کہنا ہے کہ سنگیتا کئی بار گھر سے بھاگ چکی ہے لہذٰاعلاج ہونے تک ان کا اسپتال میں رہنا ضروری۔”

Comments
Loading...