بھارتی پائلٹ ابھینندن کوواہگہ بارڈر پہنچا دیا

وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی حکام نے دو روز پہلے بروز بدھ کو ، طیارہ گرا کر ،گرفتاری میں لیے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو بھارت کے حوالے کرنے کے لیے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا۔۔۔

پائلٹ کو رہائی دی گئی، فرسٹ ایڈ بھی دی گئی، اور اسکا خیال بھی رکھا گیا کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ:
پاکستان امن چاہتا ہے،

باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی پائلٹ کی حوالگی واہگہ بارڈر پر آج بروز جمعہ عمل میں لائی گئی۔۔۔

پاکستانی وزیر اعظم نے گزشتہ روز امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے ساتھ پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔

بھارتی ہائی کمیشن نےبھارتی پائلٹ کےسفری دستاویزات مکمل کرلیے ہیں۔۔۔

بھارتی ہائی کمیشن کےایئراتاشی گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈرابھینندن کو اپنے ہمراہ لے کرجائیں گے۔۔۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔۔

اور کہا تھا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے، کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے۔۔۔!

Comments
Loading...