بھارتی پائلٹ، ابھی نندن کی بھارت واپسی

جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو ” Gesture Of Peace” کے طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔۔

اور پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی کی جارہی ہے۔۔۔

باغی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔۔۔

اس اقدام پر دشمن بھی پاکستانی وزیر اعظم کی تعریف کررہے ہیں اور ان کا کہنا کہ عمران خان کی اننگز کپتان کی اننگز ہے اور پاکستان نے اخلاقی جنگ جیت لی ہے۔۔۔

بھارتی پائلٹ کو اآج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔۔۔

وزیراعظم عمران خان کے اس امن کے حصول کے لئے اس فیصلے کو نا صرف بھارت اور کشمیر کی معتبر شخصیات نے سراہا بلکہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔۔۔

وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تالیاں بجاتی ایموجی شیئر کی۔۔۔

اس کے علاوہ کل بروز جمعرات امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس بارے میں بات چیت کی اور پاک بھارت کشیدگی کے لئے امن کی رائے پیش کی اورغیر ملکی میڈیا بھی عمران خان کے اس ذمہ دارانہ فیصلے کا خیر مقدم کررہا ہے۔۔۔

اس کے علاوہ بہت سے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ بھارتی صحافی برکھا دت نے کہا کہ:

” میرے خیال میںعمران خان کی طرف سے ابھی نندن کی رہائی کے خیرسگالی اقدام کی پزیرائی ہونی چاہیے کشیدگی کو کم کرنے کے دروازے کھل چکے ہیں۔۔۔”

مزید کہا کہ:

” یہ وقت ان گونگے اور غیر ضروری خوشیوں کو غارت کرنے والے اینکرز کیلئے نہیں”

بھارتی صحافی نیدی ورما نے کہا کہ:

” یہ عمران خان کی جانب سے فل ٹاس نو بال پر چھکا لگاکر میچ جیتنا ہوا ۔۔”

Comments
Loading...