بھارتی فوج کا میجروکاش سنگھ زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک

کپواڑہ(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کےشمالی ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل سیکٹر ہائہامہ کمکڑی جنگل میں پچھلے ہفتے بھارتی فوج کا میجر وکاش سنگھ ایک گہرے کھڈے میں‌گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا .جسے فوری طبی امداد کے بعد سرینگربادامی باغ منتقل کیا گیا .جہاں ایک ہفتہ بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا .ایس ایس پی کپواڑہ امبارکر شری رام دینکر نے اس خبر کی تصدیق کی ہے .میجر وکاش سنگھ 57 راشٹریہ رائفل سے منسلک تھا .یہ یونٹ ماچھل سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ہے .

Comments
Loading...