بشریٰ بی بی ،وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کا داررلشفقت یتیم خانے کا دورہ۔

خاتون اول بشریٰ عمران لاہور میں اپنی دوست فرح خان کے ہمراہ ہفتے کے روز بچوں کے یتیم خانے میں گئی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کی اہلیہ یتیم بچوں کے لیے کھانا لے کر گئی اور معصوم بچوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ بشریٰ عمران انتہائی سادگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر پروٹوکول کے لاہور کے ایک یتیم خانہ میں بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے گئ۔ آپ نے بچوں سے ان کے مسائل کے بارے میں سوال و جواب کئیے اور کھانا بھی انہی کے ساتھ کھایا بچوں کو گود میں بٹھایا اور دارلشفقت کے مکینوں کے ساتھ تصویریں بھی لی۔ انجمن حمایت اسلامی کے فائینینس سیکٹری نے خاتون اول کو وزیراعظم کے نام خط بھی پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے باعث انجمن حمایت اسلامی کی دکانیں گرا دی گئی اور انہی دوکانوں کے کراؤں سے یتیم خانے کے بچوں کی کفالت کی جاتی تھی۔ اس کے بعد ایک پلازے کی منظوری بھی نہیں دی جا رہی۔ بشریٰ بی بی نے تمام تر مسائل کو تحمل سے سنا اور دارلشفقت کے یتیم بچوں کے طبی اخراجات اٹھانے کا وعدہ کیا۔ اپنے وزیراعظم شوہر عمران خان کا مقصد بتایا کہ ملک سے غربت و افلاس کا خاتمہ اور ملک میں خیر خواہی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور اس طرح یتیم بچوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ بشریٰ عمران نے اپنی اس سرگرمی کے بعد لاہور داتا کے دربار پر حاضری دی، فاتح خوانی اور ملک کی سلامتی و خیر خواہی کی دعائیں مانگیں اور اس دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments
Loading...