بالی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی کی مدت میں کم

فلم اور سنیما انڈسٹری خاص کر ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ مایوس کن باکس آفس رپورٹ سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ عیدالفطر ہو یا عیدالاضحی، دونوں ممالک کی فلموں کو برابر ریلیز ہونے کی اجازت دی جائے۔

کراچی —
پاکستان میں عیدالفطرکے موقع پر بالی وڈ فلموں کی نمائش پر لگنے والی پابندی کی مدت میں ایک ہفتے کی کمی کردی گئی ہے۔

مقامی سینسر بورڈ نے گزشتہ ماہ عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر دو ہفتے کی پابندی لگائی تھی لیکن اب یہ صرف ایک ہفتے تک محدود کردی گئی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کیے جانے والے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق بالی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی عیدالفطر کے دن سے اگلے چھ روز تک رہے گی۔

اس پابندی کا اطلاق عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا مقصد پاکستانی سنیما انڈسٹری کو سپورٹ فراہم کرنا ہے

Source UrduVOS
Comments
Loading...