باغ میں کشمیر بنے گاپاکستان کنونشن تاریخ ساز ہوگا، سردار حفیظ خان

پانیولہ نمائندہ باغی ٹی وی)مسلم کانفرنس ٹائیں کے مرکزی رہنما سردار حفیظ خان نے کہاہے کہ 30اپریل کو باغ میں کشمیر بنے گاپاکستان کنونشن تاریخ ساز ہوگا۔ مسلم کانفرنس اقتدار کےلئے نہیں بلکہ اقدار پر یقین رکھتی ہے۔ صدرمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سمیت مسلم کانفرنس کی قیادت میں ہر مشکل وقت میں درست فیصلے کیے۔ پونچھ سے کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن میں ہزاروں افراد جبکہ ٹائیںسے سینکڑوں افراد کے قافلے کنونشن میں شرکت کریںگے۔ عوام میں کنونشن کی کامیابی کےلئے زبردست جوش وخروش پایا جاتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارجہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ باغ کا کنونشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک طرف ایک مقبوضہ کشمیر کے اندر اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی فوج ظلم وبربریت کررہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی اور تحریک آزادی کشمیر کےلئے مسلم کانفرنس نے ہر موقعہ پر عملی اقدامات اٹھائے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان اور رئیس الحرار چوہدری غلام عباس کے افکارونظریات کے مطابق مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر اور ریاستی تشخص کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔

Comments
Loading...