ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کس کام کا بیڑہ اٹھا لیا؟ شہری خوش ہو گئے

گجرات (طارق محمود سے)گرین گجرات مہم کے پہلے مرحلے میں جی ٹی ایس چوک کے ”پائلٹ پراجیکٹ “میں پودے لگانے کی ذمہ داری صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے اپنے سر لینے کا اعلان کر دیا اپنا شہر خوبصورت بنانے اور شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن اور گرین پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی گرین گجرات مہم کی کامیابی کیلئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا نے آج منگل کو جی ٹی ایس چوک کا دورہ کیا جہاں انہیں گرین پاکستان کے بانی مظہر ہاشمی نے پودے لگانے اور اسکی خوبصورتی کے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے چوک کوخوبصورت بنانے کیلئے ذاتی حیثیت سے پودے لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اسے ہم نے ہی سنورانا ہے گجرات شہر کو خوبصورت اور مثالی بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرونگا شہریوں کو بھی اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے گرین بیلٹس پر گندگی پھینکنے سے اجتناب کرنا چاہیے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا کی جانب سے مہم کے دوسرے روز ہی پائلٹ پراجیکٹ کی تزئین و آرائش کی ذمہ دار ی اپنے سر لینے کا اعلان کرنا بڑی کامیابی ہے اس مہم کا مقصد بھی شہریوں میں یہی شعور بیدار کرنا ہے کہ وہ اپنے علاقوں ، گلی ، محلوں ، چوکوں ، چوراہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑ ھ چڑھ کر کردار ادا کریں۔

Comments
Loading...