ایلذائیمرز کی بیماری

ایلذائیمرز کی بیماری دماغ کے اُن حصوں پر حملہ آور ہوتی ہے جو سوچ بچار، یاداشت اور بول چال کو کنٹرول کرتے ہیں۔۔

ایلذائیمرز کی بیماری دماغ کے اُن حصوں پر حملہ آور ہوتی ہے جو سوچ بچار، یاداشت اور بول چال کو کنٹرول کرتے ہیں۔۔
بیماری کی ابتداء بتدریج ہوتی ہے اور اسکا اثر مریض پر آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ فی الحال ایلذائیمرز کی بیماری کی وجوہات اور علاج دریافت نہیں ہو سکاہے۔ اِ س بیماری کا نام ڈاکٹر الائوس ایلذائیمرز کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے 1906 میں پہلی مرتبہ ایک خاتون مریضہ کے دماغ کے حصوں میں تبدیلی بیان کی جو ایک نامعلوم دماغی بیماری کی بناء پر وفات پا گئی تھی۔۔۔

یہ دماغی تبدیلیاں اب ایلذائیمرز کی بیماری کی مخصوص دماغی تبدیلیوں کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اگر چہ ایلذائیمرز عمر رسیدہ افراد پر زیادہ حملہ آور ہوتی ہے لیکن اس بیماری سے کم عمرا فراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔۔۔

ایلذائیمرز معاشرے کے ہر طبقے میں پائی جاتی ہے اور اس کا تعلق کسی خاص سماجی طبقے، جنس، لسانی گروپ یا جغرافیائی حدود سے نہیں ہوتا۔۔

ایلذائیمرز کی بیماری کی علامات

یہ بیماری ہر فر د پر مختلف انداز سے اثر انداز ہوتی ہے اس کا اثر بہت حد تک متاثرہ شخص کی بیماری سے پہلے کی شخصیت، اسکی جسمانی صحت اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔۔۔

اس بیماری کی علامات کو سمجھنے کیلئے بیماری کے تین مراحل کو سمجھنا ضروری ہے۔ جوکہ بیماری کے ابتدائی ، درمیانی اور آخری حالتیں کہلاتی ہی۔ لیکن بیماری کی تین حالتیں مریض کے تیمار دار کو مرض کے بڑھنے کے عمل کو سمجھنے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد گار ہو سکتی ہیں۔۔

مثلاً رویوں میں تبدیلی آخری حالت کی بجائے درمیانی حالت میں بھی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ تیمار دارکو معلوم ہونا چاہئے کہ الذائمیرز کی تمام حالتوں میں مریض پر ایسے مختصر دورانیے بھی آسکتے ہیں جب وہ بالکل تندرست محسوس ہو۔۔

ایلذائیمرز کی بیماری کی وجوہات

فی الحال ایلذائیمرز کی بیماری کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ البتہ یہ ضرور معلوم ہو چکا ہے کہ کن چیزوں کی وجہ سے ایلذائیمرز کی بیماری نہیں ہوتی۔ ایلذائیمرز کی بیماری مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے نہیں ہوتی:۔

1)شریانوں کا سخت ہونا

2)ذہن کا زیادہ یا کم استعمال کرنا

3)جنسی طور پرمنتقل ہونے والی بیماریاں
انفیکشن

4)بڑھاپے کی وجہ سے یہ بیماری بڑھاپے کا نارمل حصہ نہیں ہے

5)ایلومینیم یا دیگر دھاتوں کے استعمال سے

Comments
Loading...