ایبٹ آباد: رجوعیہ پولیس چوکی اور سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی تباہی سے علاقہ کو بچا لیا

ایبٹ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)رجوعیہ پولیس چوکی اور سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی تباہی سے علاقہ کو بچا لیا بارودسے بھری گاڑی کو قبضہ میں لے لیا تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی رجوعیہ اصغر خان نے بتایا کہ ہم علاقہ میں روٹین کے مطابق گشت پر تھے رجوعیہ کی جانب سے آنے والی موٹر کار نمبر 7443I.D.Mکو شک کی بناء پر سوڑی پل پر رکنے کا اشارہ کیا لیکن موٹر کار کو نامعلوم ڈرایؤر بھگا کر لے گیا پولیس نے اسکا پیچھا کیا بانڈہ صاحب خان کے روڈ کے وسط میں گاڑی کھڑی کرکے نامعلوم شخص اندھیرے میں فرار ہو گئے گاڑی کی تلاشی پر880بارودی ڈاہینامیٹ 880ڈیٹونیٹر۔6000فٹ الیکٹریکل واہر برآمد کی گی انچارج پولیس چوکی رجوعیہ اصغر خان نے کہا ہم نے نامعلوم کیخلاف پرچہ درج کرکے گاڑی اور بارودی مواد قبضہ میں لیکر مزید کاروائی شروع کر دی ہئے

Comments
Loading...