اہلکاران برقیات کے زمینوں پر ناجائز قبضے اور درختوں کی کٹائی

اسلام گڑھ(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ برقیات کے اہلکار وحید علی شان اور محمد سلیم علی شان نے آبائی گاﺅں پلجورہ ٹاﺅن میں تارکین وطن کی زمینوں پر قبضے اور درختوں کی زبردستی کٹائی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ڈربی برطانےہ سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن وہنما فضل کریم کی پلجورہ ٹاﺅن میں زمین پر قبضے کے بعد تین لاکھ مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر فروخت کر ڈالے۔فضل کریم کی کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری طیب کو تحریری درخواست،کمشنر میرپور چوہدری طیب نے ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز کو انکوائری اور وحید علی شان اور محمد سلیم علی شان کے خلاف کاروائی کے لئے مکتوب لکھ دیا۔محکمہ مال اسلام گڑھ اور پولیس کا جائے موقع کا معائنہ ،وحید علی شان اور محمد سلیم علی شان کے خلاف آج کاروائی متوقع۔تفصیلات کے مطابق ڈربی برطانےہ میں مقیم ممتاز کشمیر رہنما فضل کریم آف پلجورہ ٹاﺅن نے کمشنر میرپور کو تحریری درخواست دی کہ محکمہ برقیات کے ملازم وحید علی شان اور محمد سلیم علی شان نے پلجورہ ٹاﺅن میں ان کے رقبے پر زبردستی قبضہ کر کے تین لاکھ مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر فروخت کر دےے ہیں۔جس کے بعد کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری طیب نے ڈی آئی جی میرپور سردار گلفراز کو تحریری مکتوب لکھا۔جس کے بعد محکمہ مال اور پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے اہلکاروں نے جائے موقع کا معائنہ کیا۔وحید علی شان اور محمد سلیم علی شان کے خلاف آج کاروائی متوقع ہے۔تارکین وطن رہنما فضل کریم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی جائیدادوں پر قبضوں سے تارکین وطن کشمیری شدید تشویش میں لاحق ہیں۔محکمہ برقیات کے ملازم وحید علی شان کی کارستانیوں سے سارا علاقہ واقف ہے۔امید کرتا ہوں کہ حکومت اور انتظامےہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتا ہوئے وحید علی شان کے خلاف کڑی کاروائی کریں گے ۔

Comments
Loading...