انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 6.6 شدت کا زلزلہ

باغی ٹی وی کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔۔۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر سے 175 کلو میٹردور جب کہ زیر زمین گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔۔

جکارتا، انڈونیشیا کے ساحلی علاقوں میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔۔

انڈونیشین حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جب کہ سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔۔

مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اب صورتحال بہتر ہے۔۔۔

انڈونیشی حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔اور سونامی کا بھی کوئی خطرہ نہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر میں انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔۔۔

زیر آب لینڈ سلائیڈنگ سے سمندر میں تباہ کن سونامی سے پیدا ہونے والی دیو قامت اور خوفناک لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچا دی تھی۔۔۔

اس وقت سونامی سے 429 افراد ہلاک جب کہ 800 سے زائد زخمی اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے۔۔۔

Comments
Loading...