انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

انڈونیشیا میں نجی ایئرلائن 'لوئن ایئر' کا ایک مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔۔

سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے انڈونیشیا کے نجی طیارے کے 189 افراد کے ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔۔۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا جانے والے نجی ایئرلائن ’لون ایئر‘ کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جاگرا۔۔۔

پرواز جے ٹی 610 جکارتہ سے جزیرہ سماٹرا کے شہر پنگ کل پنانگ جارہی تھی۔۔

انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے۔۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں 210 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے۔۔

حکام کے مطابق ایئر ٹریفک سے رابطہ منقطع ہونے کے وقت طیارہ 3 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر تھا۔۔

طیارے کے ملبے کی تلاش کے لیے انڈونیشیا کے ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔۔۔

جہاز میں 189 افراد سوار تھے اور تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اداروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، 6 لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔۔۔

اور ریسکیو حکام کسی بھی مسافر کے زندہ مل جانے سے ناامید ہوگئے ہیں۔ امدادی کام تاحال جاری ہے۔۔

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 10 منٹ پر جکارتہ سے روانہ ہوا اور 7 بج کر 20 منٹ پر اسے اپنی منزل پر پہنچنا تھا، تاہم اڑان بھرنے کے 13 منٹ بعد ریڈار سے اچانک غائب ہوا اور ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع گیا۔۔۔

Comments
Loading...