انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے فیصل آباد ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز شروع

فیصل آباد: انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے فیصل آباد ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز پنٹھرز سپورٹس کمپلیکس چک نمبر گرائونڈ 41 ج ب میں شروع ہو گئے۔ کوآرڈینیٹر رانا محمد اشرف خان نے بتایاکہ ٹرائلز کے پہلے روز 70 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کا فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چینوٹ سے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق انٹرنیشنل کھلاڑی رائے سیف الرحمن بھٹی جبکہ دیگر ممبران میں سابق قومی کپتان ثمر اسحاق، سابق کپتان پاکستان نیوی خالد محمود (جھنگ) کے علاوہ سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ظفر اقبال (ٹوبہ ٹیک سنگھ) محمد مجاہد، جمشید انور اور محمد ایوب بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔

Comments
Loading...