اقتدار میں آ ئے تو آزاد کشمیر میں بھی کڑا احتساب ہو گا،بیرسٹر سلطان محمود

کشمیر کاز عمران خان کی قیادت میں حل ہو گا.صدر تحریک انصاف آزادکشمیر
کسی کرپٹ کو معاف نہیں کریں گے ،کرپشن لوٹ کھسوٹ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں کا کڑا اور اندھا احتساب کیا جائے گا،
عمران خان کا ویژن کرپشن ظلم اور تعصبات کی سیاست کا خاتمہ ہے،ورکرز کنونشن سے خطاب
ڈڈیال (نمائندہ باغی ٹی وی ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آ کر کسی کرپٹ کو معاف نہیں کرے گی۔کرپشن لوٹ کھسوٹ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں کا کڑا اور اندھا احتساب کیا جائے گا، عمران خان کا ویژن کرپشن ظلم اور تعصبات کی سیاست کا خاتمہ ہے۔اسی لیے عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی بڑے مگرمچھوں ہر ہاتھ ڈالا ہے اپنے انجام سے خوف زدہ ہو کر سب کرپٹ سیاست دان ایک مرتبہ پھر عمران خان کے خلاف اکھٹے ہو رہے ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق بھارت نے 16 سے 20 اپریل تک کشمیر یا پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تو پوری کشمیری قوم سیز فائر لائن پر پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارتی فوج سے لڑے گی۔اس بار بھارتی فوج کو بھارت کا قبرستان بنا کر دم لیں گے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں جو کہتا ہوں وہی کرتا ہوں جو کرتا ہوں وہی کہتا ہے پانچ سال وزیراعظم رہا۔میرے بدترین مخالف بھی مجھ پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے وکٹری ا سپیچ سے لے کر ہر محاذ پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت کی ہے۔کشمیر کاز عمران خان کی قیادت میں حل ہو گا میں نے مودی کو چیلنج دیا تھا کہ میں اس کا ہر جگہ پیچھا کروں گا میں نے برسلز برطانیہ جرمنی نیویارک سمیت ہر جگہ مودی کا پیچھا کیا آئندہ بھی مودی کا پیچھا کر کے اس کا مکروہ چہرہ بے نقاب کروں گا۔اس موقع پرمسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر سیکڑوں افراد نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان بھی کیا جن میں حاجی فضل داد حافظ ندیم چیئرمین چوہدری منظور چوہدری خالد سعید خالد حاجی منگا خان افتخار خالد چوہدری محمد اکرم عامر جمیل انصاری چوہدری انور چوہدری منصور چوہدری امین چوہدری شیر زمان چوہدری مہربان چوہدری عمران ریاست مغل چوہدری رزاق چوہدری عدالت لالہ چوہدری ذوالفقار چوہدری یاسر چوہدری یاسر چوہدری احمد علی محمد راحیل راجہ آصف راجہ ناصر چوہدری قاسم چوہدری اخلاق اکی راجہ رفاقت چوہدری حبیب چوہدری جمیل چوہدری شعبان چوہدری قدیر حاجی پنوں سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Comments
Loading...