افغانستان کے 258 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ابو ظہبی میں حشمت اللہ شاہدی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔۔

ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔۔

پاکستان کے ابتدائی گیند بازوں کی نپی تلی بولنگ کے باعث افغانستان کے اوپنرز نے اپنی ٹیم کو سست آغاز فراہم کیا اور 31 رنز پر اس کی دو وکٹیں گرگئیں۔۔

اس موقع پر حشمت اللہ شاہدی اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 63 رنز کی شراکت فراہم کی۔ رحمت شاہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔۔
بعدازاں اصغر افغان اور حشمت اللہ شاہدی کے درمیان شاندار 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کی بدولت افغانستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔۔

اصغر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم حشمت اللہ کی جانب سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ دیگر افغان بلے بازوں نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کے خلاف گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹس لگائے۔حشمت اللہ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔۔

پاکستانی فیلڈرز نے بھی افغانستان ٹیم کی بھرپور مدد کرتے ہوئے چار آسان کیچ ڈراپ کردیے۔۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین، شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔۔

اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں تجربہ کار لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر، فہیم اشرف اور شاداب خان کی جگہ نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لیفٹ آرم اسپنر حارث سہیل اور محمد نواز کو کھلایا گیا ہے۔۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹورنامنٹ سے قبل 2 ون ڈے انٹرنیشنل ہوچکے ہیں، دونوں ہی پاکستان نے جیتے ہیں لیکن افغانستان کی ٹیم نے اپنے اسپنرز راشد خان، مجیب اور محمد نبی کی وجہ سے حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔۔

ایشیا کپ سپر فور کا دوسرا مقابلہ بھارت اور بنگلا دیش میں جاری۔۔

آج ایشیا کپ کا ایک اور میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے 4 اور بھونشور کمار اور جسپریت بھمراہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔!!

Comments
Loading...