اسلام آباد میں خاتون پولیس اہلکارکوزیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد کے تھانہ کورال کی حدودمیں خاتون پولیس اہلکارکوزیادتی کا نشانہ بنایا دیا گیا۔۔

واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ذرائع کے مطابق لیڈی کانسٹیبل ایکسپریس ہائی وے کے راستے ڈیوٹی کرکے گھرجاری تھی کہ نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے خاتون پولیس اہلکارکو مزاحمت کرنے پرزخمی بھی کیا۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے لیڈی کانسٹیبل کواندھیرے میں حالت غیرمیں چھوڑ کر فرارہوگیا۔۔۔

اطلاع ملنے پرپولیس نے خاتون اہلکارکو پمز ہسپتال منتقل کیا۔ایس ایس پی امین بخاری کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔۔۔

Comments
Loading...