اسلام آباد میں ایک اور حوا کی بیٹی درندگی کا شکار بن گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق سارہ خیابان جوہر میٹرو اسٹیشن پر اتری تو نامعلوم شخص اسلحے کی نوک پر جنگل میں زبردستی لے گیا، اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ آئی نائن پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میٹرو اتھارٹیز سے سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے درخواست کر دی ہے۔ شناخت ہوتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments
Loading...