اداکار معمر رانا کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

معروف لالی وڈ اداکار معمر رانا نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے لاہور میں‌ملاقات کی جہاں انھوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

معمر رانا نے پیپلز پارٹی کے منشور اور پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد اور سیکرٹری اطلاعات سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔۔۔

ذرائع کے مطابق معمر رانا کے ساتھ انکی اہلیہ مہناز بھی اس اہم ملاقات میں شریک ہوئیں، اس دوران معمر رانا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ثقافت کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔۔۔

بلاول ہی اب واحد امید ہیں جو ملک کو آگے لیکر جا سکتے ہیں۔۔۔

معمر رانا نے متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں منفرد کردار کے سبب خوب نام کمایا، ان دنوں وہ بطور ڈائریکٹر فلم سکندر میں مصروف ہیں جس میں اہم کردار بھی نبھائیں گے۔۔

۔ معمر رانا ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں

Comments
Loading...